ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد وعدے پورے نہیں کیے گیے: ادھیر رنجن

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد وعدے پورے نہیں کیے گیے: ادھیر رنجن

Sun, 14 Feb 2021 09:16:34    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، ’’دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد کے جو خواب آپ نے لوگوں کو دکھایے تھے وہ پورے نہیں کیے گیے۔ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر نہیں لوٹے۔ 90 ہزار کروڑ سے زیادہ کا مقامی کاروبار تباہ ہو چکا۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آپ جموں و کشمیر میں بہترین کس طرح لائیں گے۔

‘‘ادھیر رنجن نے مزید کہا، ’’امت شاہ جی آن نے کہا تھا کہ آپ کشمیری براہمنوں کو وادی میں واپس لائیں گے، کیا آپ پنڈتوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔؟ آپ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو واپس لیا جائے گا، یہ معاملہ تو بعد کا ہے لیکن پہلے انہیں تو واپس لے آئیں جو اندرونی طور پر در بدر ہیں اور جو واپس وادی کشمیر نہیں جا سکتے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’آپ کشمیری پنڈتوں کو 200-300 ایکڑ زمین دینے کا اپنا انتخابی منشور کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے۔ آپ کو کم از کم یہ تو کہنا ہی چاہیے کہ رات گئی تو بات گئی، الیکشن گیا تو وعدہ گیا۔ اپنے موقف کو واضح کریں۔‘‘


Share: